Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    چین نے وزارت تجارت کے وسیع تر امریکی انسدادی اقدامات کے درمیان ڈرون ایکسپورٹ کنٹرول کو سخت کر دیا

    اگست 6, 2026

    گندھارا سے دون ہوانگ (Dunhuang) تک: شاہراہ ریشم کے ساتھ تہذیبوں کی باہمی آموزش اور تبادلہ

    اگست 6, 2026

    ڈبلیو ٹی او ایونٹ میں AI پالیسی میں عالمی تجارت کا فوکس

    اگست 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    Sialkot ReportSialkot Report
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Sialkot ReportSialkot Report
    گھر » ای موبلیٹی، ایک نئی حقیقیت: COP28 کے دوران ہوئے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ UAE کے باشندے چند سالوں میں مکمل الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑی کے غلبہ کی توقع کرتے ہیں
    PR Newswire

    ای موبلیٹی، ایک نئی حقیقیت: COP28 کے دوران ہوئے ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ UAE کے باشندے چند سالوں میں مکمل الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑی کے غلبہ کی توقع کرتے ہیں

    دسمبر 15, 2023
    بانٹیں Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Email WhatsApp
    • 63% جواب دہندگان کا ارادہ 2025 تک اپنی نقل و حمل کا مقدم ذریعہ EV کو بنانے کا ہے۔
    • 73% کو اعتماد ہے کہ UAE میں 2028 تک ہر چند کلو میٹرپر چارجنگ سٹیشن ہوں گے۔
    • 28% کو یقین ہے کہ 2030 تک، UAE کی لگ بھگ 50% آبادی EV یا ہائبرڈ کاریں چلایا کرے گی

    دوبئی، یو اے ای، 15 دسمبر 2023 /PRNewswire/ — حال ہی میں انجام پذیر COP28 کے اسٹریٹجک ای موبلیٹی پارٹنر، الفطیم آٹوموٹو، جو الفطیم گروپ کا ایک بڑا شعبہ ہے، نے الیکٹرک گاڑیوں (EV) کو اپنانے کے ضمن میں UAE کے باشندوں کے چیلنجوں اور مطمح نظر کی کھوج بین کرنے والے ایک جامع سروے کے نتائج کا انکشاف کیا ہے۔ سروے کا اہتمام YouGov کے اشتراک سے کیا گیا تھا، جس میں 2,008 جواب دہندگان کے جوابات کو مجتمع کیا گیا تھا۔

    سروے میں نقل و حمل کی ترجیحات کے بدلتے ارضی منظر کو کمتر گرداننے والے مطمح نظر میں اہم شفٹ کا انکشاف ہوا، جس کے آغاز میں 64% نے یہ بات شیئر کی کہ وہ انٹرنل کمبسشن انجن (ICE) والی گاڑیوں کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں تشویش زدہ ہیں؛ اس حقیقت نے آئندہ سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں شفٹ ہونے کی ان کی مضبوط دلچسپی میں واضح طور پر قوت فراہم کی۔

    EV میں دلچسپی کی زبردست لہر

    • جن لوگوں کے پاس فی الحال کوئی EV نہیں ہے ان میں سے 26% کو اگلے 12 مہینے میں اسے خریدنے میں دلچسپی ہے، جبکہ 50% کا کہنا ہے کہ ‘شاید’ وہ اسی مدت میں ایک EV میں شفٹ ہونے پر غور کریں گے، جو الیکٹرک گاڑیوں کی طرف ایک بڑھتے جھکاؤ کا اشارہ ہے۔
    • حیران کن 63% کا ارادہ اگلے 6 ماہ سے 2 سال کے اندر EV کو اپنے نقل و حمل کا مقدم ذریعہ بنانا ہے، جو ثابت قدم حرکت پذیری کی سمت کافی نفیس تر منتقلی کا عندیہ دیتا ہے۔
    • EV میں زبردست دلچسپی UAE کے چارجنگ انفرا سٹرکچر کی افزائش میں گاہک کے مضبوط اعتماد کی بھی پیمائش ہے؛ 10 میں سے 7 مکینوں نے پیش گوئی کی کہ UAE کے پاس اگلے پانچ سالوں میں ہر چند کلو میٹر پر EV چارجنگ سٹیشن ہوں گے۔
    • گاہکوں نے UAE میں وسیع پیما الیکٹرک مستقبل کی بھی پیش گوئی کی۔ لگ بھگ ایک تہائی جواب دہندگان کو توقع ہے کہ UAE کی 30-50% آبادی 2030 کے آخر تک EV یا ہائبرڈ کاریں چلائے گی۔

    کاتب بالخدجہ، کسٹمر سنٹریسیٹی ڈائریکٹر، الفطیم آٹوموٹو نے سروے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “سب سے پہلے تو، نتائج تمام توقعات سے آگے نکل گئے۔ 63% جواب دہندگان کے واضح طور پر الیکٹرک گاڑیوں کو نقل و حمل کا اپنا مقدم ذریعہ بنانے کا انتخاب کرنے کے ساتھ، نتائج نہ صرف غالب حد تک مثبت ہیں، بلکہ جامع انداز میں الیکٹرک موبلیٹی کی سمت UAE کے گاہکوں کے ارتقا پذیر مطمح نظر کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ الفطیم آٹوموٹو میں یہ سروے انجام دینا اور گاہکوں کے ذہن کی درست سمجھ بوجھ حاصل کرنا، خاص طور پر COP28 کے بیک ڈراپ کو سامنے رکھتے ہوئے، ہمارے لیے کافی اہم ہے۔”

    سروے میں EV کو اپنانے میں درپیش کلیدی رکاوٹوں کی جھلک بھی پیش کی گئی ہے

    • EV کو اپنانے میں درپیش ابتدائی رکاوٹوں میں حفاظتی تشویشات (49%)، سروسنگ کی لاگتیں (44%)، چارجنگ انفرا سٹرکچر کی کمی (41%)، بیٹری کی عمر کی طوالت (41%) اور باز فروشی کی مالیت (32%) شامل ہیں۔
    • اس کے علاوہ، 68% جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ EV مستقل ایندھن والی کاروں کی بہ نسبت زیادہ مہنگی ہیں، اور یہ ایسا عامل ہے جو یہ شفٹنگ لانے میں گاہکوں کی حوصلہ شکنی بھی کر سکتا ہے۔
    • EV چارجنگ اضطراب کا سب سے بڑا محرک ہے، خاص طور پر اس وجہ سے کہ 44% باشندے گھر پر چارجنگ اسٹیشن نصب نہیں کر سکتے۔

    کاتب بالخدجہ نے مزید کہا: “یوں تو اب بھی کچھ رکاوٹوں پر قابو پانا ہے، مگر نتائج نے ای موبلیٹی کی جو حکمت عملیاں ہم فی الحال چلا رہے ہیں ان میں ہمارے اعتقاد کو مضبوطی دی ہے۔ EV پورٹفولیو، ہمارے اپنے چارجنگ اسٹیشن (Charge2Moov) نیز فروخت کے بعد کے لیے ای موبلیٹی تربیت پر محیط الیکٹرک موبلیٹی ایکو سسٹم فروغ دینے کا ہمارا پیمان عہد وسیع پیمانے پر الیکٹرک کو اپنانے میں مانع بننے والی بیشتر تشویشات کا براہ راست جواب دیتا ہے۔ ہم اس باہم مربوط، ایک سرے سے دوسرے سرے تک EV کی پیشکش ڈیلیور کرنے کے لیے پابند عہد اس علاقے میں واحد آٹوموٹو گروپ ہیں، اور ہمیں پورا اعتماد ہے کہ ہم سرسبز منتقلی کو آگے بڑھانے نیز 50% نئی توانائی والی گاڑیاں ڈیلیور کرنے اور 2030 تک ملک کے 10% چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر پائیں گے۔

    “ابھی ہمارا اصل مقصد متنوع قیمت اور کارکردگی کی لیاقتوں کے لحاظ سے الیکٹرک موبلیٹی پروڈکٹس کا وسیع انتخاب پیش کر کے EV کے ارضی منظر کو جمہوری بنانا ہے اور اس سے صراحتی طور پر قیمت کے اس کلیدی مطمح نظر کا حل نکلتا ہے جو EV بمقابلہ روایتی ایندھن والی کاروں کے سلسلے میں اکثریتی گاہکوں کو درپیش ہے۔”

    EV میں شفٹ کا اشارہ کرنے والے بااثر عوامل

    تیز تر چارجنگ کا وقت (54%)، زیادہ سے زیادہ چارجنگ اسٹیشن (54%) بیٹری کی ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقیات (54%) اور ڈرائیونگ کی طویل تر رینج (52%) اس فہرست میں ان لازمی عوامل کے بطور اول ہیں جو ان کے فیصلے کو متاثر کریں گے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو الیکٹرک گاڑی میں سوئچ کرنے کی تحریک دیں گے۔

    الفطیم آٹوموٹو کے ای موبلیٹی ایکو سسٹم کی نمائش COP28 میں ہوئی تھی، جو ان کے برانڈ پورٹفولیو سے ماخوذ بہترین درجے کے الیکٹرک ماڈلوں سے آراستہ تھا، جس میں Polestar, Volvo Cars, BYD, Volvo Group گروپ کے بسیط الیکٹرک ایکسکیویٹر (برقی تعمیراتی ساز و سامان)، Charge2Moov چارجنگ اسٹیشن اور ریور (الیکٹرک دو پہیہ گاڑی) شامل ہیں۔ اس سٹنڈ نے سامعین کو UAE کے اندر سرسبز موبلیٹی کی خط پرواز کی افزائش کے ساتھ ہی قابل منتقلی پروڈکٹس، تدابیر اور ایسی اختراعات کو دیکھنے کا موقع دیا جس کو یہ کمپنی پائیدار حرکت پذیری کو روزمرہ کی حقیقت بنانے کے لیے متعارف کروا رہی ہے۔

    فوٹو –

    Shady Fekry, s.fekry@ipn.ae, 00971 4 330 4030

    متعلقہ اشاعت

    PR Newswire

    گندھارا سے دون ہوانگ (Dunhuang) تک: شاہراہ ریشم کے ساتھ تہذیبوں کی باہمی آموزش اور تبادلہ

    اگست 6, 2026
    PR Newswire

    آکسفرڈ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ نے وقت کے لحاظ سے حساس طلباء کی درخواستوں کو سپورٹ کرنے کے لیے آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کا آغاز کیا

    اگست 4, 2026
    PR Newswire

    Huasun Energy پاکستان کی سولر مارکیٹ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ شامل

    جولائی 31, 2026
    تازہ ترین خبریں

    چین نے وزارت تجارت کے وسیع تر امریکی انسدادی اقدامات کے درمیان ڈرون ایکسپورٹ کنٹرول کو سخت کر دیا

    اگست 6, 2026

    پورش 911 کیریرا ٹی اسپورٹس کار جو ہلکی اور طاقتور ہے۔

    نومبر 1, 2022

    BMW M2 کارکردگی کی نئی سطحیں بنا رہا ہے۔

    اکتوبر 30, 2022

    ای وی ٹی او ایل فلائنگ کار کی پبلک ٹیسٹ فلائٹ دبئی میں ہو رہی ہے۔

    اکتوبر 11, 2022

    ٹویوٹا کی طرف سے طے شدہ پہیے کے مسئلے کی وجہ سے EV کو یاد کرنا

    اکتوبر 6, 2022

    ٹیسلا اسٹاک گر گیا، وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کو خاک میں ملا دیا۔

    نومبر 22, 2022

    ہندوستانی معیشت دوسری سہ ماہی میں 6.1 سے 6.3 فیصد تک بڑھے گی – RBI

    نومبر 19, 2022

    بنکاک تجارت اور پائیداری پر کانفرنس کے لیے ایشیا پیسیفک رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے۔

    نومبر 17, 2022
    © 2022 Sialkot Report | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.