Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    چین نے وزارت تجارت کے وسیع تر امریکی انسدادی اقدامات کے درمیان ڈرون ایکسپورٹ کنٹرول کو سخت کر دیا

    اگست 6, 2026

    گندھارا سے دون ہوانگ (Dunhuang) تک: شاہراہ ریشم کے ساتھ تہذیبوں کی باہمی آموزش اور تبادلہ

    اگست 6, 2026

    ڈبلیو ٹی او ایونٹ میں AI پالیسی میں عالمی تجارت کا فوکس

    اگست 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    Sialkot ReportSialkot Report
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Sialkot ReportSialkot Report
    گھر » FinVolution گروپ نے پاکستان میں “دائرہ (Daira)” کی شروعات کے ساتھ بین الاقوامی موجودگی درج کی ہے
    PR Newswire

    FinVolution گروپ نے پاکستان میں “دائرہ (Daira)” کی شروعات کے ساتھ بین الاقوامی موجودگی درج کی ہے

    اکتوبر 10, 2024
    بانٹیں Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Email WhatsApp

    اسلام آباد، 10 اکتوبر، FinVolution — ‎/ PRNewswire / 2024 گروپ ‎(NYSE:‎ FINV)، جو کہ ایک معروف فن ٹیک کمپنی ہے، اس نے باضابطہ طور پر 10 اکتوبر کو پاکستان میں اپنے نئے فن ٹیک پلیٹ فارم دائرہ کو شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس شروعات سے کمپنی کو اپنی عالمی توسیع کی حکمت عملی میں ایک نمایاں سنگ میل حاصل ہوا ہے، جس میں یہ پلیٹ فارم پاکستانی مارکیٹ کے لیے تیار کردہ مقامی اور محفوظ ڈیجیٹل فن ٹیک سروسز پیش کرتا ہے۔

    جنوبی ایشیا کے ایک اہم سنگم پر واقع پاکستان میں ایک بڑی اور نوجوان آبادی موجود ہے۔ تاہم، لاکھوں لوگ اب بھی بنیادی مالیاتی سروسز تک رسائی سے محروم ہیں۔ چونکہ ملک کی فن ٹیک مارکیٹ تیزی سے ڈیجیٹل ہونے کی طرف بڑھ رہی ہے، لہذا یہ خلا ترقی اور جدت طرازی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے۔

    17 سال کی تکنیکی مہارت اور مارکیٹ کو مقامی بنانے میں جامع تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، FinVolution کا مقصد دائرہ کے ذریعے پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کو وسعت دینا ہے۔ اس سال کی شروعات میں، FinVolution نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) سے نان-بینکنگ فائنانشیل کمپنی (NBFC) کا لائسنس حاصل کیا، جس نے ملک میں تعمیلی آپریشنز کی بنیاد رکھی۔

    FinVolution گروپ کے سی ای او Tiezheng Li نے تبصرہ کیا کہ، “پاکستان میں دائرہ کی شروعات ہماری عالمی توسیع میں ایک بنیادی سنگ میل ہے۔ ہم نے اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی اور مقامی بنانے کی حکمت عملیوں کے ذریعے متعدد APAC مارکیٹوں میں کامیابی کے ساتھ معروف برانڈز قائم کیے ہیں اور، ہمارا ماننا ہے کہ ہم اس کامیابی کو پاکستان میں دہرا سکتے ہیں۔ آگے بڑھتے ہوئے، ہم اپنی عالمی موجودگی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دیگر ملکوں میں نئے مواقع کی تلاش کرتے رہیں گے۔”

    FinVolution کے سینئر نائب صدر Xiaodong Sun نے آگے کہا کہ، “پاکستان کی وسیع ترین مارکیٹ کا امکان اور بیرون ملک میں توسیع سے متعلق ہمارے ثابت شدہ تجربے کے ساتھ، ہمیں دائرہ کی کامیابی پر مکمل یقین ہے۔ ہم مقامی صارفین کی منفرد ضروریات کو سمجھنے اور حسب ضرورت مالی حل تیار کرنے کے لیے کمیونٹی کے ساتھ فعال طور پر مصروف عمل ہونے کے تئیں پُرعزم ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان میں افراد اور چھوٹے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے والی محفوظ، زیادہ موثر اور جامع ڈیجیٹل مالیاتی سروسز فراہم کرنا ہے۔”

    2024 میں، FinVolution نے مختلف ملکوں میں بنیادی مالیاتی لائسنس حاصل کیے ہیں، جس میں پاکستان میں NBFC لائسنس، انڈونیشیا کی فائناشیل سروسز اتھارٹی (OJK) کا ایک کثیر مالیاتی لائسنس اور، فلپینس میں کریڈٹ انفارمیشن کارپوریشن (CIC) کے ذریعہ ایک خصوصی رسائی والے ادارے (SAE) کے طور پر منظوری حاصل ہونا شامل ہے، جو کہ کریڈٹ سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے اور اسے تقسیم کرنے والا حکومت کی زیر ملکیت والا ادارہ ہے۔

    2007 میں چین کے شہر شنگھائی میں اسے قائم کیا گیا تھا اور، 2017 میں نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں مندرج کیا گیا تھا، FinVolution ریاست پیما ایشیائی کریڈٹ ٹکنالوجی کی صنعت میں ایک پہل کار رہا ہے۔

    ریاست پیما ایشیائی خطے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، FinVolution، 2018 سے عالمی سطح پر اپنی فن ٹیک پیش کش کو فعال طور پر وسعت دے رہا ہے۔ کمپنی نے چین، انڈونیشیا اور فلیپین میں معروف فن ٹیک پلیٹ فارم قائم کیے ہیں۔ اپنے AI چیٹ بوٹ SaaS پلیٹ فارم، BLU AI کے ذریعے، FinVolution نے اپنی ٹیکنالوجی کی سروسز کو لاطینی امریکہ اور افریقہ تک بھی بڑھایا ہے، جو دنیا بھر میں تقریبا 40 فن ٹیک کمپنیوں کو سروس فراہم کرتا ہے۔

    FinVolution کی تازہ ترین مالی رپورٹ کے مطابق، Q2 2024 تک، کمپنی نے 5.6 ملین بیرون ملک صارفین کو بھی سروس فراہم کی تھی، بین الاقوامی کارروائیوں نے گروپ کی کُل آمدنی کا تقریبا ‎20% حصہ ڈالا تھا، جس نے نمو کے ایک اہم محرک کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا تھا۔

    FinVolution گروپ کے بارے میں

    FinVolution گروپ معروف ترین فن ٹیک کمپنی ہے جو لاکھوں صارفین کے ساتھ ہی چھوٹے سائز کے کاروباری اداروں کو مالیاتی اداروں سے جوڑتی ہے۔

    اسے 2007 میں قائم کیا گیا تھا اور 2017 میں نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں مندج کیا گیا تھا، ہم ریاست پیما ایشیائی کریڈٹ ٹکنالوجی انڈسٹری میں سب سے آگے رہے ہیں، کریڈٹ کے خطرے کی تشخیص، دھوکہ دہی کا پتہ لگانے، بڑے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت میں جدید ٹیکنالوجیز کو مقدم رکھتے ہیں۔ ریاست پیما ایشیائی ممالک میں مستحکم نمو کے ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ کے ساتھ، ہم نے چین، انڈونیشیا اور فلیپین میں معروف ترین فن ٹیک پلیٹ فارمز قائم کیے ہیں۔

    مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں en.finvgroup.com

    رابطہ: wangjiayi02@xinye.com

    متعلقہ اشاعت

    PR Newswire

    گندھارا سے دون ہوانگ (Dunhuang) تک: شاہراہ ریشم کے ساتھ تہذیبوں کی باہمی آموزش اور تبادلہ

    اگست 6, 2026
    PR Newswire

    آکسفرڈ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ نے وقت کے لحاظ سے حساس طلباء کی درخواستوں کو سپورٹ کرنے کے لیے آکسفرڈ ELLT ایکسپریس کا آغاز کیا

    اگست 4, 2026
    PR Newswire

    Huasun Energy پاکستان کی سولر مارکیٹ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ شامل

    جولائی 31, 2026
    تازہ ترین خبریں

    چین نے وزارت تجارت کے وسیع تر امریکی انسدادی اقدامات کے درمیان ڈرون ایکسپورٹ کنٹرول کو سخت کر دیا

    اگست 6, 2026

    پورش 911 کیریرا ٹی اسپورٹس کار جو ہلکی اور طاقتور ہے۔

    نومبر 1, 2022

    BMW M2 کارکردگی کی نئی سطحیں بنا رہا ہے۔

    اکتوبر 30, 2022

    ای وی ٹی او ایل فلائنگ کار کی پبلک ٹیسٹ فلائٹ دبئی میں ہو رہی ہے۔

    اکتوبر 11, 2022

    ٹویوٹا کی طرف سے طے شدہ پہیے کے مسئلے کی وجہ سے EV کو یاد کرنا

    اکتوبر 6, 2022

    ٹیسلا اسٹاک گر گیا، وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کو خاک میں ملا دیا۔

    نومبر 22, 2022

    ہندوستانی معیشت دوسری سہ ماہی میں 6.1 سے 6.3 فیصد تک بڑھے گی – RBI

    نومبر 19, 2022

    بنکاک تجارت اور پائیداری پر کانفرنس کے لیے ایشیا پیسیفک رہنماؤں کی میزبانی کر رہا ہے۔

    نومبر 17, 2022
    © 2022 Sialkot Report | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.